بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ وعدہ صادق-4 کی 93ویں لہر میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں الجلیل الغربی، حیفا، کفر کنا اور کرایوت میں صہیونی فوجی نفری کی تعیناتی کے مراکز، بیرکو، اور صہیونیوں کی جنگی رسد کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
وعدہ صادق-4 کی 93ویں لہر، مقدس کوڈ نیم "السَّلامُ عَلَیکَ یَا حُجَّۃَ اللہُ وَدَلِیلَ إِرَادَتِه" سے شروع ہوئی اور مجاہد کبیر شہید سید حسن نصر اللہ اور حماس کے بانی شہید شیخ احمد یاسین کو پیش کی گئی۔
اس کاروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال اور مرکز میں صہیونی ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک اور کامیاب حملے کئے گئے۔
یہ لبنان اور یمن میں اسلامی مقاومت کے ساتھ اشتراک کے ساتھ مربوط اور مشترکہ کاروائی تھی۔
اس کاروائی میں ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل سوپر ہیوی گائیڈڈ اور لانگ رینج میزائل اور تباہ کن ڈرون استعمال کئے گئے۔
یہ کاروائی اللہ کے فضل سے متواتر اور بلا ناغہ فائرنگ کی حکمت عملی کے تحت، مسلسل جاری رہے گی اور اگلے مراحل کی خبریں بھی بروقت پیش کی جائیں گی۔
"وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ